'فردوس عاشق اعوان نے اختیارات کے ناجائزاستعمال پر عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کردی وزارت سے ہٹائے جانےکے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی من گھڑت خبروں میں لگائے گئے بےبنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہوں: فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق اعوان نے اختیارات کے ناجائزاستعمال پر عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ '' وزیراعظم عمران خان کا شکریہ، انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، 1سال کے عرصے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں سے فرائض سرانجام دینے کی کوشش کی، وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ ٹیم کے کس کھلاڑی کو کونسے بیٹنگ آرڈر یا کونسی فیلڈ پوزیشن پر کھلانا ہے، میں ان کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں''۔فردوس عاشق اعوان نے اختیارات کے ناجائزاستعمال پر عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ '' وزارت سے ہٹائے جانےکے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی من گھڑت خبروں میں لگائے گئے بےبنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔

00:00
/
00:01
00:00
سیاسی کارکن کی حیثیت سے میرانصب العین ملک کی ترقی اورعوام کی فلاح ہے۔ جو وزیراعظم کی قیادت میں جاری رکھا جائےگا۔

0 Comments