وزیراعظم کو پرائیویٹ اسپتالوں کو قومی تحویل میں لینے کا مشورہ دیا گی
وزیراعظم عمران خان کو پرائیویٹ اسپتالوں کو قومی تحویل میں لینے کا مشورہ دیا گیا جس پر کچھ سرمایہ کار بھڑک اٹھے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل کچھ لوگ وزیراعظم عمران خان سے ملے اور کہا کہ پاکستان میں غربت بہت زیادہ ہے ۔سرکاری اسپتالوں میں علاج ممکن نہیں رہا۔کورونا کے مریض بہت زیادہ آرہے ہیں۔مریض آنے سے زیادہ تو خودکشیوں کا خطرہ ہے۔پرائیویٹ اسپتال جو مریضوں کا خون چوس رہے ہیں لہذا انہیں قومی تحویل میں لے لیں۔جس کے بعد کچھ سرمایہ کار وزیراعظم کے پاس چلے گئے اور کہا کہ یہ کیا کرنے لگے ہیں، کیا غریبوں کو پرائیویٹ اسپتالوں میں لایا جائے گا۔
۔کیا غریبوں کو ایسے اسپتالوں میں لایا جائے گا جہاں ارب پتی لوگوں کا علاج ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ، ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹوکیسز کی تعداد 15807، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 22550تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1049نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،40 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات526 ہوگئیں ۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 8420 تک پہنچ گئی، سندھ میں 8189 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 3499 اور اسلام آباد میں 485 ہوگئی، بلوچستان میں 1495, گلگت بلتستان میں386کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 76ہوگئی۔ملک بھر میں اب تک 6217 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ این سی او پی مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 526تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں می 40نئی اموات ہوئیں ہیں۔ مجموعی طور پرسندھ میں 148، پنجاب میں 156، کے پی کے میں 194، گلگت بلتستان 3، اسلام آباد میں 4 اور بلوچستان میں 21مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے۔ کرونا متاثرین میں مقامی پھیلائو84 فیصد جبکہ غیرملکی سفری پھیلائو 16 فیصد ہے۔ اب تک 2 لاکھ 32ہزار 582 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں10178افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک کے 717 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 4405 مریض زیر علاج ہیں۔ 203کرونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے
0 Comments