کراچی میں رینجرز کے جوانوں نے سڑک پر پریشان خاتون کی مدد کرکے اعلیٰ مثال قائم کر دی
کراچی میں رینجرز کے جوانوں نے سڑک پر پریشان خاتون کی مدد کرکے اعلیٰ مثال قائم کر دی، کوئی قدرتی آفات ہو یا کوئی بحران جنم لے ۔ سندھ رینجرزکے مثبت کردار کو عوام نے ہمیشہ سراہا ہے ۔ عوام کی مدد کرنے کا یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے ، اسی طرح سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں رینجرز اہلکاروں کو خاتون کی مدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، بتایا گیا ہے کہ افطار کے وقت خاتون کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو گیا تھا ، ساتھ ہی ساتھ خاتون کے ساتھ چھوٹےبچے بھی موجود تھے۔رینجرز اہلکاروں کی جانب سے خاتون کی گاڑی کاٹائر تبدیل کر کیا گیا ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میں بہت پریشان تھی ، روزے کی حالت میں انتہائی مشکل کا شکار ہو گئی تھی۔
رینجرز کو دعا دیتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ اللہ آپ کو اس کا اجر دے۔ میں نے ہمیشہ سنا تھا کہ رینجرز شہریوں کی مدد کرتی ہے آج میں نے اپنے آنکھوں سے بھی دیکھ لیا۔ آج اگر آپ میری مدد نہ کرتے تو میری رات بھی یہی پر گزر جاتی ، جس پر رینجرز اہلکاروں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔
کوئی بھی شہری مشکل میں ہوگا تو ہم اس کی مدد کریں گے۔یاد رہے پنجاب رینجر نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے تعاون سے سینکڑوں سکھوںاور ہندوں میں راشن بیگ تقسیم کئے تھے ۔ رینجرز نے گودوارہ ‘جنم ستان ننکانہ صاحب میں ممبران پاکستان سکھ گودوارہ پربندک کمیٹی کے ہمراہ 100سکھ افراد نے راشن کے بیگ تقسیم کئے جبکہ شوالہ تیجہ سنگھ مندر سیالکوٹ میں 500ہندو وں میں بھی راشن تقسیم کیا گیا ۔ ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ عامر ہاشمی کے مطابق راشن ملنے اور ان مشکل حالات میں مدد کرنے پر سکھ اور ہندو خاندانوں نے پنجاب رینجرز اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

0 Comments