زچگی کے دوران انتقال کرنے والی خاتون کو کرونا کا شکار قرار سے کر دفن کردیا گیا
زچگی کے دوران انتقال کرنے والی خاتون کو کرونا کا شکار قرار سے کر دفن کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال میں خاتون کا زچگی کے دوران انتقال ہوا، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کرونا کا شکار قرار دے کر تدفین کردی گئی بعد میں خاتون کی کرونا رپورٹ منفی آگئی۔ ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے حاملہ خاتون کو پہلے ہی نزلہ، بخار کی علامات کے سبب کرونا مریض قرار دیا تھا، خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی، نومولود کی رپورٹ بھی منفی آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی جانب سے خاتون کی بغیر غسل و کفن کے پلاسٹک میں لپیٹ کر تدفین کردی گئی، شوہر اور گھر والوں کو آخری دیدار تک نہ کرنے دیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ خاتون کو احتیاطی تدابیر کے طور پر آئیسولیشن میں رکھا تھا، اگر خاتون کی رپورٹ پازیٹو آجاتی تو بہت سے لوگ کرونا سے متاثر ہوسکتے تھے۔خیال رہے کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ کل 453 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں جبکہ صوبہ میں کورونا کے باعث 14 اموات ہوئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مزید 3534 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 453 نئے کیسز سامنے آئے اور ابتک 76078 ٹیسٹ کئے ہیں جس میں سے 9093 کیسز کی تشخیص مثبت آئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان بحق ہونے 14افراد کے بعد اب تک جان بحق ہونیو الوں کی مجموعی تعداد 171 ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا کے اس وقت 7069 مریض زیرعلاج ہیں جن میں 5858 گھروں میں، 683 آئیسولیشن مراکز اور 528 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 14 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مزید 122 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں اور صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 1853 ہوگئی ہے جو کل مریضوں کا 20.4 فیصد ہے۔
0 Comments